بیجنگ (گلف آن لائن)2022 نیویارک انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این ٹی وی نیٹ ورک کی تیار کردہ میوزک ویڈیو “فیسٹیول اوورچر” نے فنی پرفارمنس کا گولڈ ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ فیسٹیول میں سی جی ٹی این نے چاندی کے دو اور کانسی کے تین ایوارڈز بھی حاصل کئے۔
سنہ 1957 میں قائم کیا گیا نیویارک انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول ،عالمی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں سب سے با اثر بین الاقوامی میلوں میں سے ایک ہے۔میلے میں 14 شعبوں جیسے آرٹ، دستاویزی فلموں وغیرہ میں متعدد ایوارڈز دئیے جاتے ہیں اور ایوارڈز کے انتخاب کی پیشہ ورانہ مہارت کو اچھی طرح سے تسلیم کیا گیا ہے۔
31 دسمبر 2016 کو شروع کیا گیا چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کثیر پلیٹ فارمز کی حامل بین الاقوامی کمیونیکیشن ایجنسی ہے جس کا مقصد عالمی سامعین کو درست اور بروقت معلومات اور خدمات فراہم کرنا، اور چین اور دنیا کے درمیان رابطے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی اعتماد اور تعاون کو بڑھانا ہے ۔