اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے سود کے خلاف فیصلہ تاریخی اقدام ہے‘ ماضی کی پی ٹی آئی اور مسلم لیگی حکومتوں نے سود کے خاتمے کے لئے لیت و لعل سے کام لیا‘ حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے 22مرتبہ غلامی کا طوق قوم کے گلے میں ڈالا‘ پوری قوم سے درخواست ہے کہ کل جمعة الوداع کے موقع پر یوم تشکر منائیں۔ جمعرات کو وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف جماعت اسلامی کی پٹیشن پر فیصلہ سنایا جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ پانچ سال کے اندر اندر ملک سے سودی نظام کے خاتمے کے لئے اقدام اٹھائیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ اب حکومت کا فرض ہے کہ وہ لیت و لعل سے کام نہ لے اور پانچ سال کا انتظار نہ کرے بلکہ جلد از جلد سودی نظام کے خاتمے کے لئے اقدام اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوںنے سپریم کورٹ میں سود کے خلاف فیصلے کو چیلنج کیا تھا جو اسلامی مملکت ہونے کے دعویدار ملک میں قابل افسوس ہے۔ ہم عید الفطر کے بعد ماہرین معیشت ‘ مفتی حضرات اور لیگل ایکسپرٹس کو دعوت دیں گے کہ وہ ملک میں سود کے خاتمے کے لئے اپنی تجاویز فراہم کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سود کے خاتمے کے خلاف ماضی کی حکومتیں رکاوٹ بنی رہیں پی ٹی آئی حکومت عدالت میں سود کے خاتمے کے خلاف اپنا موقف سامنے رکھ چکی ہے جبکہ نواز حکومت نے سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جو افسوسناک امر ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اب حکومت عالمی مالیاتی سودی اداروں سے اس فیصلے کی روشنی میں اقدام اٹھائے گی۔ ہم صرف ایک سال میں اربوں ڈالر سود ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ اب اس کے خاتمے کے لئے وہ ان اداروں سے رجوع کریں اور سود کے خاتمے کے لئے سٹیٹ بنک کو بھی اپنا کام مزید تیز کرنا ہوگا۔ سٹیٹ بنک پہلے ہی اس مد میں بیس فیصد کام کرچکا ہے اور بنکنگ سیکٹر میں سود فری شاخوں میں کام ہورہا ہے سود فری بنکنگ ساری دنیا میں تیزی سے نمو پارہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں اس کام کو تیز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہمیں خواتین کو تعلیم اور ہنر فراہم کرنے اور ان کی مالی خودمختاری یقینی بنانے کی ضرورت ہے،صدر مملکت
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- پاکستان میں ماورائے آئین و قانون کوئی ایسا عہدہ یا فرد نہیں جو قانون میں ترمیم کرکے عمران خان کو معافی دے سکے’ احسن اقبال
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
ہمارا فیس بک پیج
Archives
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- November 2021
- October 2021
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- June 2021
- May 2021
- April 2021
- March 2021
- February 2021
- January 2021
- December 2020
- November 2020