احسن اقبال

احسن اقبال کی مسجد نبوی ۖ میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی ہلڑبازی کی شدید مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے مسجد نبوی ۖ میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی طرف سے ہلڑبازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ یہ وہ مقام ہے جہاں آواز اونچی کرنے کی ممانعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اپنے حمایتیوں میں جس جنونیت اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کے لئے کینسر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں