انقرہ (گلف آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب کے دوروزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے، جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارتی دفتر نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ترک صدر دورہ سعودی عرب کے دوران ترکی کیساتھ تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے کی سماعت روک کر مقدمے کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا۔