حماد اظہر

مسلم لیگ (ن)کے ایل این جی معاہدے ڈیفالٹ کر گئے ،صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی ،حماد اظہر

اسلا م آباد(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے ایل این جی معاہدے ڈیفالٹ کر گئے ہیں،صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط سازی کے باعث ہوئی،وقت پر مقامی گیس کی ڈائیورژن نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے ایل این جی معاہدے ڈیفالٹ کر گئے ہیں،سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کراس کا اسٹاک بھی ختم کردیا،صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔حماد اظہر کا مزید کہناتھا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے،امپورٹڈ حکومت چھٹیوں پر لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائے بیٹھی ہے، جبکہ ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیںہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں