مسجد حرام

مسجد حرام میں طبی ٹیمیں زائرین کی خدمت میں مصروف

مکہ مکرمہ(گلف آن لائن)مکہ مکرمہ میں محکمہ صحت کے تحت سماجی مشغولیت پروگرام نے رمضان مبارک کے دوران میں حرمی مکی میں طبی ٹیموں کو ہنگامی طبی امداد کے 55 بیگ فراہم کیے۔

یہ بیگ تمام طبی لوازمات سے لیس ہیں۔ ان لوازمات میں شوگر اور بلڈ پریشر جانچنے کے آلات شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت رمضان میں روزانہ 1000 کیس کی کوریج عمل میں آتی ہے۔ یہ خدمت حرم مکی آنے والے مریض معتمرین اور زائرین کو پیش کی جاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں مکہ مکرمہ صوبے میں امورِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل بن حمزہ نے بتایا کہ کامیاب معاشرے کا مطلب کامیاب ریاست ہوتا ہے۔ یہاں سماجی مشغولیت کی اہمیت سامنے آتی ہے۔ یہ معاشرے کے افراد کو ضم کرنے اور انہیں ایک مناسب ماحول میں لانے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ صوبے کے محکمہ صحت میں سماجی مشغولیت پروگرام کی انتظامی سربراہ محاسن شعیب نے بتایا کہ حکومتی ادارے شہریوں اور مقیم افراد کو خدمات پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کے لیے سماجی عناصر کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ محاسن نے حرم مکی میں طبی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے سلسلے میں نجی سیکٹر کی کاوشوں کو گراں قدر قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں