بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے نینگ شیا ہوئی قومیت کے خوداختیار علاقے کے شی زوئی شان سے بھارت کے مندرا تک مال بردار ریل گاڑی شی زوئی شان سے روانہ ہوگئی۔یہ ریل گاڑی تھیان چن کی بندرگاہ تک پہنچے گی اور وہاں سے سامان کو بحری جہاز سے مندرا تک بھیجا جائے گا۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مال بردار گاڑی میں کل 85 ملین یوان مالیت کی پی وی سی مصنوعات ہیں جو تقریباً ۲۶ دن کے بعد منزل تک پہنچ جائیں گی۔”ون آرڈر سسٹم” کے تحت ریل اور بحری مشترکہ نقل و حمل کے ذریعے ہر ایک سٹینڈرڈ کنٹینر پر تقریباً ایک ہزار یوان کی بچت ہو سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، دو ہزار اکیس کے اواخر سے شی زوئی شان سے ،ریل اور بحری مشترکہ نقل وحمل سے سامان بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوا ۔اب تک شی زوئی شان سے ویت نام تک کل گیارہ مال بردار ریل گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں جب کہ بھارت تک یہ سروس بیس اپریل سے آزمائشی طور پر شروع ہوئی تھی۔
اگلے مرحلے میں آر سی ای پی کے نافذ العمل ہونے پر ویت نام اور بھارت تک اس قسم کی سروس جاری رہے گی اور شی زوئی شان سے لاوس تک کی سروس شروع کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی تاکہ بیرونی تجارت میں صنعتی وسپلائی چین کے استحکام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔