لاہور(گلف آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ،لیگی اراکین اسمبلی ،پولیس افسران سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان نے درخواست کا فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ ایک ہی وقوعہ کے 2 مختلف مقدمات درج نہیں ہو سکتے، درخواست گزار بیان دینا چاہے تو پہلے سے درج مقدمے کے تحت موقف قلمبند کراسکتا ہے۔ایس پی سول لائنز صفدر کاظمی نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ایف آئی آردرج ہوچکی اور تفتیش جاری ہے۔
رانا مشہود کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدعی پرچہ درج کرانے تھانے نہیں گیا، درخواست کے ساتھ کمپیوٹر سلپ نہیں لگی، داخل دفتر کیا جائے۔