بیجنگ (نمائندہ خصوصی) شنگھائی میں کووڈ-۱۹ کی وبا سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ شنگھائی میں وبا کے خاتمے اور اس پر قابو پانے کے مرحلہ وار نتائج کا حصول ہوا ہے اور اس وقت کمیونٹی ٹرانسمیشن کے خطرے پر موثر انداز میں قابو پا لیا گیا ہے۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 13اپریل کو کووڈ-۱۹ سے متاثرہ کیسز میں ایک دن کے اندر 27605 کا اضافہ ہوا تھا جو کہ شنگھائی میں وبا کی موجودہ لہر کے دوران ایک ریکارڈ تھا۔ جب کہ ستائیس اپریل سے ایک ہی دن میں نئے کیسز کی تعداد مسلسل چار دن تک دس ہزار سے کم رہی ہے۔
30 اپریل تک شنگھائی کے ہسپتالوں میں 342 شدید مریض اور 61 انتہائی نازک حالت کے مریض زیر علاج ہیں۔ 30 اپریل کو شنگھائی میں کووڈ-۱۹ کی وجہ سے نئی ہلاکتوں کی تعداد 38تھی، جن کی اوسط عمر اسی اعشاریہ نو تھی۔
حالیہ دنوں میں کووڈ-۱۹ کے پھیلاو میں کمی کے باوجود، شنگھائی میں یکم سے سات مئی تک بڑے پیمانے پر نیوکلک ایسڈ ٹیسٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔