فاسٹ بولر محمد عامر

محمد عامر انگلینڈ میں کھیلی جارہی کائونٹی چمپئن شپ میں کچھ خاص کار کر دگی نہ دکھا سکے

لندن (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ میں کھیلی جارہی کائونٹی چمپئن شپ میں کچھ خاص کار کر دگی نہ دکھا سکے ۔محمد عامر کی کائونٹی چمپئن شپ میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے تاہم سرے کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے 28 اوورز میں 80 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، انہوں نے 7 اوورز میڈن بھی کروائے۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا تین میچز کیلئے کائونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث کائونٹی چمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں