چینی صدر

چینی صدر کی تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے افراد کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن کو شش کی ہدا یت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے صوبہ ہو نان کے صدر مقام چھانگ شا میں کچھ افراد کی خود ساختہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں ۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حادثے کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ نے فوراً اہم ہدایات دیں کہ ملبے تلے افراد کو تلاش کرنے اور ان کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے حادثے کے اسباب کی تفتیش اور متعلقہ ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کا حکم بھی دیا۔

حالیہ برسوں میں کسی ماہر تعمیرات کی رائے اور مدد کے بغیر خود سے تعمیر کیے گئے مکانات گرنے کے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں سنگین جانی نقصان بھی ہوا ہے،اس پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیئے۔انہوں نے تاکید کی کہ آئندہ اس قسم کے حادثات رونما نہ ہوں اس بات کو یقین بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کیے جائیں گے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جاسکے اور سماجی استحکام برقرار رہے۔

چینی ریاستی کونسلر وانگ یونگ امدادی کارروائیوں اور متعلقہ ہنگامی انتظامات کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم کے ہمراہ چھانگ شا پہنچ چکے ہیں۔اس وقت جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں اور حادثے کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں