اسلام آباد /لاہور/کراچی (گلف آن لائن) عید الفطر کی آمد اور رمضان کے آخری ایا م میں پیاروں کے ساتھ عید منانے والے شہری آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے تاہم ٹرانسپوٹرز نے پردیسیوں سے اضافی کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقرر کردہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جانے لگے ،جن شہروں کا کرایہ 1500 سے 1800 روپے تک ہے وہاں کے 3000 سے 3200 روپے تک وصول کیے جا تے رہے ۔
اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی سے ملتان ، فیصل آباد اور اسلام آباد سے پشاور کیلئے بھی کرایے اضافے وصول کئے جاتے رہے ۔دوسری جانب محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نے بھی حرکت میں آکر ضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے پیش نظر اضافی کرائے کی واپسی کے ساتھ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔