مفتاح اسماعیل

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، عوام جلد اچھی خبر سنیں گے ،مفتاح اسماعیل

کراچی(گلف آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور عوام جلد اچھی خبر سنیں گے۔

نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں دستیاب آٹے اور چینی کی قیمتیں پہلے ہی کم کر دی گئی ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مسجد نبوی ۖ میں پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی گالی گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں اور اپنے کارکنوں کو سیکھائیں اور سیاسی طور پر تربیت دیں کہ وہ کیسے برتاؤ کریں،سابقہ حکومت کے کرپشن کیسز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحقیقات جاری رہیں گی اور کرپٹ لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام کیسز کو مکمل طور پر دیکھا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں