کراچی (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ مشہور ہونا مشکل نہیں بلکہ شہرت حاصل کرنے کے بعد اسے برقرار رکھنا مشکل ہے۔
ایک انٹرویو میں ریما نے آج کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب مشہور ہونا مشکل نہیں بلکہ شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنی ساکھ کو برقرار رکھنا زیادہ مشکل کام ہے۔