عازمین

غیرملکی عازمین کیلئے عمرہ سیزن کا اختتام 31مئی کوہوگا

ریاض(گلف آن لائن) غیرملکی عازمین کے لئے عمرہ سیزن 31مئی تک جاری رہے گا۔سعودی وزارت حج اورعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب آنے والے غیرملکی عازمین کے لئے عمرہ سیزن کا اختتام 30 شوال اورانگریزی تاریخ کے مطابق 31مئی کو ہوگا۔سعودی عرب سے باہررہائش پذیر عمرہ ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند عازمین 15شوال تک عمرہ ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔

عمرہ ویزا کے لئے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ رواں سال حج کیلئے رجسٹریشن اوردرخواست جمع کروانے کے طریقہ کار سے متعلق سرکاری ذرائع پرجلد اعلان کیا جائے گا۔دو سال کے وقفے کے بعد رواں سال غیرملکی عازمین بھی حج ادا کرسکیں گے۔ کورونا وبا کے باعث حج محدود کردیا گیا تھا۔ کورونا وبا کے آغاز اورعروج پر2019میں صرف ایک ہزارعازمین جبکہ 2020میں سعودی عرب میں رہنے والے 60ہزارعازمین نے حج ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں