ماہرہ خان

ماہرہ خان کی فلموں کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلموں کی ریلیز ہونے میں تاخیر کی وجہ بتادی ہے۔ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے بات کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے کرداروں، فلموں اور یہاں تک کہ ٹی وی سیریز کے بارے میں بھی کافی عوامی دبائو سامنے آتا ہے ،

اور ابھی ان کی دو فلمی لوفر اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہونا باقی ہیں۔انہوں نے اپنی فلموں کی ریلیز میں کافی تاخیر ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فلمیں بنا رہی ہوں وہ برمودا ٹرائینگل میں جا رہی ہے اسی لئے انہیں کوئی اندازہ نہیں کہ وہ کب ریلیز ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں