کولمبو (گلف آن لائن)سری لنکا میں مالیاتی بحران کے باعث 5 ہفتوں کے دوران دوسری بار ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ سیکیورٹی اور امن عامہ کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ سری لنکن وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 50 ملین ڈالر سے کم رہ گئے ہیں۔
سری لنکا کی بار ایسوسی ایشن نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے صدر ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیں۔سری لنکن بار ایسوسی ایشن کا یہ بھی کا کہنا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا احترام اور تحفظ یقینی بنایا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور سری لنکن حکام کے درمیان بیل آئوٹ پیکیج پر پیر کو ورچوئل ملاقات ہوگی۔