خادم حسین

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میںفی یونٹ2روپے86پیسے اضافہ تشویشناک ہے’خادم حسین

لاہور(گلف آن لائن)تاجر رہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ ہر ماہ بجلی بلوں میں بجلی کی قیمت کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے ٹیکسوں کی وصولی کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سابقہ اضافوں کا کوئی جواز نہیں بنتا اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سابقہ بلوں کی رقم موجودہ بلوں میں وصولی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ بجلی مہنگی کرکے ہر ماہ منی بجٹ پیش کیا جارہا ہے جو ناقابل قبول اور صنعتی شعبہ کے لیے زہر قاتل ہے صر ف فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرکے عوام پرہر ماہ اربوں روپے کا بوجھ ڈالا گیا ۔

انہوںنے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ ختم کیا جائے کیونکہ صنعتی شعبہ سے اس مد میں بجلی استعمال کے بعد کثیرر قم بجلی بلوں میں وصول کرلی جاتی ہے لیکن صنعتی شعبہ بعض از فروخت مصنوعات مارکیٹ سے یہ قیمت وصول نہیں کرسکتے حکومت اس کی ادائیگی کا بندوبست کرے یا پھر یہ ظالمانہ فارمولہ ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں