عمران خان

حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کیلئے عوام کو تیار کررہا ہوں،عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے لیے عوام کو تیار کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر عوام کے نام جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں منگل کو شہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم آرہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ جب میں آپ کو اسلام آباد کال دوں گا تو آپ سب نے پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کیلئے مارچ میں شرکت کرنی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط حکومت ہمیں منظور نہیں ہے۔عمران خان نے اْمید ظاہر کی کہ عوام ضرور اس مارچ میں شرکت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں