اوکاڑہ (گلف آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز23 مئی کو اوکاڑہ کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ملک شمشیر نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ملک شمشیرنے کہا کہ اوکاڑہ مسلم لیگ ن کا قلعہ بن چکا ہے امید ہے کہ اوکاڑہ کے عوام مریم نواز کے جلسہ کو تاریخی بنائیں گے ،
انہوںنے کہاکہ 23 مئی کو فٹ بال گراؤنڈ میں مریم نواز کا تاریخ ساز جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا انہوں نے مسلم لیگ ن کے عہدے دران سے کہا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے گلی گلی گاؤں گاؤں پھیل جائیں اور عوام الناس کو پیغام دے دیں کہ ان کے محبوب لیڈر میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آٹھ مئی کو اوکاڑہ کی سرزمین پر تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گی،ملک شمشیرنے ورکرز کے ہمراہ مریم نواز کے لیے منتخب جلسہ گاہ فٹبال گراؤنڈ کا وزٹ کیا