بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا نیا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کو ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دیتا رہے گا،اپنے اقتدار اعلی،سلامتی اور قومی وقار کی حفاظت میں پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا،پاکستان میں اتحاد و خوشحالی کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا اور عالمی و علاقائی امور میں مزید اہم کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گا۔
چین اور پاکستان چاروں موسموں کے بے مثال سٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔دونوں ممالک کے رہنماؤں کی قیادت اور دونوں ممالک کے عوام کی بھرپور حمایت سے ،چین پاک دوستی بین الاقوامی تبدیلیوں کی آزمائشوں سے گزر چکی ہے اور ہمیش ایک چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے ،بلکہ اس کی مضبوطی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین پاک فولادی دوستی دونوں ممالک کے لیے سب سے قیمتی سٹریٹجک اثاثہ بن چکی ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ موجودہ دور میں صدی کی بڑی تبدیلیوں اور وبائی صورتحال کے پیش نظر یوکرین بحران کے اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔عالمی امن و ترقی کو مزید بدا منی اور غیریقینی صورتِ حال کا سامنا ہے۔چین پاک تعلقات کی سٹریٹیجک اہمیت مزید نمایاں ہو رہی ہے ۔ بین الاقوامی صورتحال میں خواہ جیسی بھی تبدیلی آئے ،چین ہمیشہ پاکستان کو ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دیتا رہے گا