شان

ماں کی ذات رب تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے ‘ شان

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ ماں کی ذات رب تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے جس کی کسی صورت بھی نا قدری نہیں کی جا سکتی ،ماں جیسی ہستی سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور سال کے365 دن بھی کم ہیں اس لئے ماں سے محبت کیلئے کسی ایک دن کو مخصوص نہیں کیا جا سکتا۔مائوں کے عالمی دن پر اپنے بیان میں شان نے کہا کہ جب تک ماں کا سایہ سر پر ہوتا ہے تو بڑی سے بڑی مشکل بھی حل ہو جاتی ہے کیونکہ اس کے پیچھے ماں کی دعائوں کا اثر ہوتا ہے ۔

دنیا میں واحد ماں کا رشتہ ایسا جو کسی غرض او رلالچ سے پاک ہوتا ہے ۔ اولاد چاہے جتنی مرضی ناکام کیوں نہ ہو ماں اسے پھر بھی اپنے سینے سے لگا کر رکھتی ہے اور لوگوں کے طعنوں اور غضب سے بچانے کے لئے کیا کیا جتن کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو اس انمول تحفے کی قدر نہیں کرتے جس پر دل بہت دکھی ہوتا ہے ،ماں کبھی بھی اپنی اولاد کو بددعا نہیں دیتی لیکن رب کی ذات اس ہستی سے روا رکھے جانے والے سلوک کا خود بدلہ لیتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں