آٹے

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی خبریں سامنے پر منافع خور سرگرم، عوامی پریشان

پشاور /لاہور (گلف آن لائن)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی خبریں سامنے پر منافع خور سرگرم ہوگئے ،عوام پریشان دکھائی دیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ کردیاگیا جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا ہو گیا ہے۔پشاور میں 20 کلو کا تھیلا اب 1400 روپے میں دستیاب ہے جس کے پیش نظر بیوپاریوں نے ساری ذمہ داری پنجاب سے ترسیل کی بندش پر ڈال دی ہے اور مزید بحران کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے خیبرپختونخوا کو مبینہ طور پر آٹے کی ترسیل بند ہے جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل جاری ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تاہم عید کی چھٹیوں کے باعث ڈیلرز آٹا نہیں لائے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب سے 562 ٹرکوں کے ذریعے آٹا خیبرپختونخواہ سپلائی کیا گیا اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے واضح کیا کہ کہ خیبر پختونخوا حکومت گندم کی تقسیم شفاف طریقے سے کرے ساتھ ہی وفاقی حکومت صوبے میں گندم کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائے گی۔دوسری جانب عید کے بعد بازاروں میں کھانے پینے کی دیگر اشیا کے دام بھی بڑھ گئے ہیں، کوئٹہ میں ایک کلو مرغی کا گوشت 650 روپے ،کراچی میں 600 روپے پر پہنچ گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی 14شیاء مہنگی کردی گئی ہیں ، چینی، آٹا،گھی اور چاول پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں