کراچی( گلف آن لائن) اپریل 2022کے دوران سیمنٹ کی فروخت گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 28.6فیصد کمی سے 3.52 ملین ٹن رہی۔ اپریل 2021میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.94 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل 2022کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.37ملین ٹن رہی جو اپریل 2021کی 4.06ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 17.06فیصد کم رہی۔ اپریل 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 82.15فیصد کی غیرمعمولی کمی کے ساتھ ایک لاکھ56ہزار 613 ٹن رہی جبکہ اپریل 2021کے دوران 8لاکھ 77ہزار163ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔ اپریل 2022کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 2.8ملین ٹن رہی جو اپریل 2021کی3.3ملین ٹن فروخت سے 16.93 فیصد کم رہی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت اپریل 2022کے دوران 5لاکھ66ہزار538ٹن رہی جو اپریل 2021کی 6لاکھ88ہزار239 ٹن فروخت کے مقابلے میں 17.68فیصد کم رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اپریل 2022کے دوران61ہزار971ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو اپریل 2021 کی 2لاکھ50ہزار72ٹن سینٹ ایکسپورٹ کے مقابلے میں 75.22فیصد تک کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اپریل 2022کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 84.91فیصد کمی سے 94642ٹن تک محدود رہی جو اپریل 2021میں 6لاکھ27ہزار091ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی اور ایکسپورٹ) 44.3ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 48.27ملین ٹن کے مقابلے میں 8.22فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔
مزید تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 39.5ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 40.24ملین ٹن سے 1.84فیصد کم رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 40.19فیصد کمی سے 4.8ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 8.02ملین ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مقامی فروخت 32.73ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 34ملین ٹن سے 3.73فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ جولائی تا اپریل 2022 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 65.71فیصد کمی سے 7لاکھ41ہزار72ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 2.16ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی تا اپریل 2022کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 8.46فیصد اضافہ سے 6.77ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 6.24ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 30.79فیصد کی نمایاں کمی سے 4.05ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 5.86ملین ٹن رہی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے غیریقینی کاروباری اور معاشی حالات کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت میں کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ سیمنٹ انڈسٹری کو حکومت کی جانب سے فوری طور پر ریلیف دیا جائے تاکہ لاگت کو کم کرتے ہوئے مقامی اور ایکسپورٹ مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سیمنٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل کا حل فراہم کرنا اور پیداواری گنجائش کو بروئے کار لانے کے لیے معاون پالیسیوں کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔