کولمبو (گلف آن لائن)معاشی بحران اور سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی کے درمیان سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکسے مستعفی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکومت کے حکام نے وزیراعظم کی جانب سے استعفی پیش کرنے تصدیق کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوادیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپکسے کیحامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کولمبو میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 78 ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق کولمبو میں جھڑپوں کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صدر راجاپکسے کے حامیوں نے صدارتی دفتر کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین پر ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا۔