فیصل آباد (گلف آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد 15مئی کو فیصل آباد آئیں گے اور یہاں تھانہ مدینہ ٹاﺅن میں مسجدنبوی واقعہ میں درج مقدمہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرائے گے تفصیلات کئے مطابق تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے کہکشاں کالونی کے رہائشی شیخ نعیم کی درخواست پر مسجد نبوی میں سیاسی شخصیات پر آوازیں کسنے نعرے و ہلڑ بازی پر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،،فواد چوہدری،شہباز گل،انیل مسرت،قاسم سوری سمیت 14 نامزد جبکہ 150 نامعلوم پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے
اس سلسلہ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ 15مئی کو فیصل آباد آرہے وہ تھانہ مدینہ جائیں گے اور وہا ں پر اپنا بیان ریکارڈ کرائے گے علاوہ ازیں 15مئی کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں شرکت کریں۔