لاہور(گلف آن لائن)تحریک انصاف کے اسلام آباد میں متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر پی سی بی حکام نے ویسٹ انڈیز سیریز راولپنڈی سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف جون میں شیڈول سیریز کیلئے بورڈ حکام نے راولپنڈی کیساتھ متبادل آپشن پر بھی مشاورت شروع کردی۔ملکی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیریز کا مقام تبدیل کرنے کی صورت میں کراچی سمیت دیگر شہروں کو متبادل وینو کیلئے استعمال کرنے پر غور ہورہا ہے۔
بورڈ آفیشل نے پلان بی پر مشاورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متبادل شہروں کا آپشن ضرور زیر غور ہے تاہم اس پر ابتدائی بات چیت کے سوا اب تک کچھ نہیں ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک یہ سیریز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں ہوگی، کسی بھی فیصلہ پر پہنچنے سے پہلے حکومت سے بھی بات کریں گے۔