کترینہ کیف

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے نیویارک میں سیرسپاٹے، تصاویر وائرل

ممبئی (گلف آن لائن) گزشتہ سال مہنگی ترین شادی کرنیوالی بھارتی فنکار جوڑی، اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔نیویارک سٹی میں موجود کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی نئی تصویروں سے مداحوں کو آج صبح ٹریٹ دی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کو اِن تصویروں میں نیویارک کی گلیوں میں گھومتے پھرتے اور ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس جوڑی کی یہ نئی تصویریں کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی موجود اس جوڑی کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے یہ تصویریں بے حد پسند کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں