لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ ہجویری ہاوس میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈارکے گلبرگ لاہور میں واقع ہجویری ہاوس میں قائم کی گئی پناہ گاہ ختم کرکے گھر کی صفائی کرادی۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈارکےگلبرگ میں واقع ہجویری ہاوس کو نیلام کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے 2020 میں ہجویری ہاوس کو نیلام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کسی خریدار نے نیلامی حصہ نہیں لیا تھا۔نیلامی نہ ہونے پر ہجویری ہاوس کوپناہ گاہ بنادیاگیا تھا تاہم اب ضلعی انتظامیہ نے پناہ ختم کرکے اس کی صفائی ستھرائی کروادی ہے۔