عمر سرفراز چیمہ

آئینی وزیراعلی کی بحالی کیلئے آواز اٹھانا ہوگی’عمر سرفراز چیمہ

لاہور (گلف آن لائن) برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے آئینی وزیراعلی کی بحالی اور سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑانے کیلئے آواز اٹھانی ہوگی۔عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوری الیکشن اب واحد حل ہے تاکہ عوامی نمائندے آئینی و قانونی طور پر حکومت چلاسکیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کیا برطانیہ کا وزیراعظم یا اس کا بیٹا اتنی دیدہ دلیری دکھا سکتا ہے ؟انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ غیر آئینی طور پر طاقت کے زور پر میئر لندن کے عہدے اور سرکاری دفتر پر قبضہ کر سکتا ہے؟برطرف گورنر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں یہی ہو رہا ہے، جنگل کے قانون میں بھی یہی ہوتا ہے کہ طاقت ور آزادی سے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں