عطا اللہ تارڑ

کیا عمران خان (ن)لیگ کوبنی گالا کی گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیں گے’ عطا اللہ تارڑ

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پنجاب میں ہر جگہ جلسے کئے اور انہیں اس کی اجازت دی گئی ہے ، کسی کی نجی جگہ پر جلسے کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،مسیحیوں کا موقف تھاکہ چرچ کی زمین ان کی مذہبی رسومات کے لئے استعمال ہوتی ہے وہاں ناچ گانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو جلسے کے لئے متبادل جلسے کے لئے جگہ کی پیشکش کی تاکہ مسیحی برادری کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوںاور حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری نہیں ،تحریک انصاف جلسے کے آڑ میں مسلمانوں اور مسیحی برادرای میں فساد ڈالنا چاہتی ہے ،فساد ڈالنے کی کوشش کی جس کی اجازت نہیں دی گئی ،پولیس کی کارروائی اسی تناظر میں تھی ، ایک ایک اقلیت کا تحفظ ہم پر فرض ہے ، نجی جگہ چرچ کی ہے ہم کسی صورت فساد نہیں ڈالنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر (ن)لیگ اعلان کردے کہ ہم بنی گالا کے گرائونڈ میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اجازت دیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹ لیا ،ملک کی معیشت کا برا حال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی کارروائی پر فواد چوہدری کو بڑے مروڑ اٹھ رہے ہیں، ایف آئی اے کے کیس خارج یا بند کرنے کی درخوست نہیں دی۔عمران نیازی بطور وزیراعظم دونوں ہاتھوں سے ملک کی معیشت کو لوٹ کر گئے ہیں، ہم ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان نے لوگوں کی توجہ چور چور کی طرف لگائی اور دونوں ہاتھوں سے ملک کولوٹا ۔انہوںنے کہا کہ رہنمائی حاصل کرنے لندن گئے تھے، خوش ہوکر واپس آئے ہیں، میاں صاحب کی واپسی تو اٹل ہے اور تاریخ کا تعین میرالیڈر کر ے گا۔

خلیل طاہرسندھو نے کہا کہ مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گئی ،عثمان ڈار نے درخواست دی جس پر ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ یہاں ناچ گانا نہیں ہو سکتا،یہاں آج تک کسی سیاسی جماعت نے جلسہ نہیں کیا،چرچ کے سامنے ناچ گانا نہیں ہو سکتا جس کو ہم نے روکا ۔ لیکن یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جلسہ روکا جار ہا ہے ،بائبل مقدس میں لکھاہے کہ مقدس مقامات پر ایسی تقریبات نہیں ہو سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں