غزہ (گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسپیشل یونٹ فوج کے ایک افسر کو ہلاک کرنے کے اعلان کو فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹویٹ میں قاسم نے وعدہ کیا کہ یہ اعلان مزاحمت کی اپنی افواج کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت کی تصدیق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مجاھدین کی بہادری سے دشمن کو میدان جنگ میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین کیمپ پر اسرائیلی قابض افواج کے دھاوے کے دوران جمعہ کی صبح ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں یمام یونٹ کے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
عبرانی چینل نے کہا کہ سپاہی نوم راز جس کی عمر47 سال تھی شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنین میں ہوئی شدید جھڑپوں میں جب ایک مطلوب فلسطینی کے گھر پر اسرائیلی فوج نے جڑھائی کردی۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجی سنسر نے خصوصی یونٹ یمام میں کام کرنے والے اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر شائع کرنے کی اجازت دی تھی۔اسرائیلی چینل نے کہا کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر زخمی کو اسپتال پہنچایا گیا۔دریں اثنا یداسرائیلی اخبار نے وقت رپورٹ دی کہ فوجی کی حالت “خطرناک ہے مگر اس کی صحت کی بہتری کے امکانات ہیں۔