طلال چوہدری

عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے’طلال چوہدری

مکوآنہ (گلف آن لائن)جڑانوالہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کو فوری اور سستی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔ جڑانوالہ سمیت پنجاب اور وفاق ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا ۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان کی عوام سے محبت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اہم وفاقی وزراء میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے گئے ہیں اور جدید معاشی پلان کے تحت پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جس طرح پاکستان پر تجربے کئے ہیں اور معیشت کو تباہ کیا ہے تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ سابق سلیکٹڈ حکمران پاکستان کو کھوکھلا کرگئے ۔ عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے۔

عمران خان 4 سال عوام کے مسائل سے بے خبر ہیلی کاپٹر میں گھومتا رہا۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں توشہ خانے کو بھی نہیں بخشا، عمران خان نے ایسا مجرم کیا ہے کہ 4سال بنی گالا کو پالتا رہا۔ 4 سال حکومت کرنے کے بعد چارسیکنڈ بھی کارکردگی نہیں بتاسکتا،جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہوپھرجھوٹے خط کے ڈرامے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں