زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام نے انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیے

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان کے بڑے اور نامور رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے انسٹیٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس سلسلے میں زمین ڈاٹ کام کے کراچی آفس میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس مفاہمت کے نتیجے میں زمین کا ٹریننگ اور ڈویلپمنٹ کا شعبہ ’’زمین اکیڈمی‘‘ اُن موضوعات کا کہ جن کا تعلق رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ہے اپنی مشق میں شامل کرے گا جن میں رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دیگر مالیاتی موضوعات شامل ہونگے۔ اس معاہدے کا مقصد یہ ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے کیلئے ایسی افرادی قوت تیار کی جائے جو سیلز اور بزنس ڈویلپمنٹ کیلئے درست صلاحیت اور اخلاقیات کی حامل ہو
اس تقریب میں زمین اکیڈمی اور آئی ایف ایم پی کے سینئر عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ہیڈ سید غضنفر احمد وقاص نے کہا کہ ہمارا ادارہ ملک کے نوجوانوں کی انفرادی قابلیت اور کیرئیر ڈویلپمنٹ پر یقین رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زمین اکیڈمی کو آئی ایف ایم پی کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے افراد کو مزید مستحکم کرنے کیلئے وہ آئی ایم ایف پی کے ساتھ مستقبل میں مزید تعاون بھی کریں گے اور اس کیلئے اس شعبے کے بنیادی تصورات اور حرکیات کو سمجھنا از حد ضروری ہے۔ زمین اکیڈمی ان تمام با صلاحیت اور پر عزم نوجوانوں کیلئے بہترین درسگاہ ثابت ہوگی۔

زمین ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سینئر مینجر وقار نذیر نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا شعبہ پاکستان میں ترقی کی جانب گامزن ہے یہی وجہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں اس تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے میں پرعزم اور باصلاحیت نوجوان سامنے آئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی تعمیر و ترقی کیلئے زمین ڈاٹ کام ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی۔
آئی ایف ایم پی کے سی ای او مبشر صادق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اُن کے ادارے کو زمین اکیڈمی کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انسانی وسائل کی اس طرز پر تربیت کرنا کہ اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے صارف کے مفادات کا تحفظ کیا جائے ہی اُن کے ادارے کی پہچان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ زمین کا یہ فیصلہ کہ مستقبل کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس آئی ایف ایم پی سے سرٹیفائیڈ ہو اس بات کی عکاسی ہے کہ وہ اس شعبے میں مستقبل کیلئے اُن افراد کو سامنے لانا چاہتی ہے جو اخلاقی طور پر بہترین تربیت یافتہ ہو تاکہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مزید بہتر انداز میں خدمت کی جا سکے۔

جاری کردہ: زمین میڈیا ( پرائیوٹ) لمیٹڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں