شبر زیدی

پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، حکومت کو جلد بڑے فیصلے کرنا پڑینگے’ شبر زیدی

لاہور(گلف آن لائن) سابق چیئرمین فیڈرل بورد آف ریو نیو شبرزیدی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، حکومت کو جلد بڑے فیصلے کرنا پڑیں گے،ایک ہفتے میں معاشی حکمت عملی واضح کرنی ہوگی ،دو چار بڑے فیصلے کرنے ہوں گے، ملک کو اس وقت مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔

ایک انٹر ویو میں شبرزیدی نے خبردار کیا کہ موجودہ حکومت کے پاس اس وقت آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ، اس کے تحت چلنا ہوگا ، پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے بغیر سوچے سمجھے حکومت لے لی، مہنگائی سے متعلق جو باتیں کرتے تھے آج خود اس میں پھنس گئے ہیں۔ایسا لگ رہا ہے یہ حکومت ایک ہفتے میں چلی جائے گی، ڈیڑھ مہینے سے حکومت نے قومی وقت ضائع کیا۔شبرزیدی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں صرف وقت ضائع کیاجارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں