کراچی(گلف آن لائن)پاکستان میں ڈالر کے سامنے روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ہے اور ہر گذرتے دن کیساتھ روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جس کیو جہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا اور ڈالر ڈبل سینچری مکمل کرنے میں صرف75پیسے کی دوری پر ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر2.75روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 195.50روپے سے بڑھ کر198.75روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر199.25روپے ہو گئی اسی طرح 25پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید 198روپے سے بڑھ کر199.25روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر199.25روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 204روپے سے بڑھ کر205روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر208روپے ہو گئی جبکہ 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید242روپے سے بڑھ کر242.50روپے اور 1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت245روپے سے بڑھ کر246.50روپے ہو گئی ۔