شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے،نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈالنا شرمناک ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(گلف آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈالنا شرمناک ہے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے خلاف کیسزخاتمے کرانے کیلئے ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈال رہی ہے جو شرمناک اورافسوسناک ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس لینا تاریخی اورسنہرا فیصلہ ہے، اب اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فیصلے کرسکے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومتی شخصیات کی جانب سیتحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس لیا تھا۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں