بیجنگ (نمائندہ خصوصی)پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے انعقاد میں ابھی پانچ ماہ سے زائد وقت باقی ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو بیورو نے بتایا کہ ایکسپو کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔
نمائش کنندگان کے لیے مختص رقبہ مجموعی رقبے کے 70 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے،ایکسپو میں فارچون 500 اور دیگر اہم لیڈنگ صنعتی اداروں کی شمولیت کی تعداد 240 سے تجاوز کر چکی ہے۔متعدد غیر ملکی نمائش کنندگان نے چینی مارکیٹ کو مزید گہرا کرنے اور مزید ترقی حاصل کرنے کی امید ظاہر کی ہے .
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگ ہائے نے کہا کہ موجودہ عالمی وبا کے تناظر میں تمام ممالک کو معاشی بدحالی سے نکلنے اور جلد از جلد اقتصادی بحالی کا اہم چیلنج درپیش ہے۔ایسے میں چین کی وسیع مارکیٹ مزید کھلے پن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
فائزر بائیو فارماسوٹیکل گروپ چین کے صدر اور نمائش کنندہ جین کرسٹوف پوائنٹو کےخیال میں کھلا پن وبا سے متاثرہ عالمی ماحول کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے ، اور چین کے مسلسل کھلے پن سے کمپنیوں کا چین کی اقتصادی ترقی میں انضمام سے متعلق اعتماد بھی مضبوط ہوا ہے ۔
امریکی تائی پائی گروپ کے ایشیا پیسفک ریجن کے صدر نے یان بوزیک نے کہا کہ گزشتہ سال چینی معیشت کی مضبوط لچک اور ترقی کی قوت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ مستقبل میں، کمپنی چینی مارکیٹ کے وسیع مواقع کو بروئے کار لائے گی۔