ملکہ برطانیہ

ملکہ برطانیہ کے اقتدار کی 70 سالہ تقریبات میں ہڑتال کے سبب رخنہ کا اندیشہ

لندن(گلف آن لائن)ایک برطانوی ٹریڈ یونین نے کہا ہے کہ اگلے ماہ لندن کے دو میٹرو ٹرین سٹیشنوں میں منصوبہ بند ہڑتال کرے گی جس سے ان لوگوں کے سفر میں نمایاں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے جو ملکہ الزبتھ کے تخت پر فائز ہونے کی 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر شہر میں ہونے والی تقریبات میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آر ایم ٹی نے کہا کہ وہ تین جون کو ہجوم والے زیر زمین اسٹیشنوں پر 24 گھنٹے کی ہڑتال کرے گی۔ یہ ہڑتال ملکہ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چار روزہ تقریبات کے درمیان آتی ہے۔

تاہم ریلوے عملے کی طرف سے تعاون کیا گیا تو ہڑتال کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔یونین نے ایک بیان میں مزید کہا کہ 3 جون کو ہماری ہڑتال ان لوگوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ کا باعث بنے گی جو کوئینز پلاٹینم جوبلی منانا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر زیر زمین سیکٹر کے مینیجر صحیح کام کرتے ہیں اور متعلقہ مینیجر کے ساتھ مناسب سلوک کرتے ہیں تو ہم اس مسئلے کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔ہڑتال گرین پارک اسٹیشن کو متاثر کرے گی جو بکنگھم پیلس کے قریب ترین اسٹیشنوں میں سے ایک ہے جہاں جشن کی بہت سی سرگرمیاں مرکوز ہیں۔ اس کے علاوہ ایوسٹن اسٹیشن بھی متاثر ہوگا جو دارالحکومت میں سیاحوں کی آمد کا مرکز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں