اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکمت عملی اداروں پہ تنقید کرنا، دھمکانا اور اہم عہدوں پر فائز افراد کی کردار کشی کرنا ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی یوں اداروں کو مدافعت اور پسپائی پہ مجبور کرتا ہے، عدلیہ جزوی دباؤ کا شکار، فوج اور الیکشن کمیشن پہ فائر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آئندہ ادارے اس کی سنیں گے جو انہیں زیادہ گالیاں دے گا؟۔