الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دئیے

لاہور(گلف آن لائن)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے 20 ہزار 159ڈسپلے سینٹرز قائم کردیئے گئے، اہل شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے کے مطابق ووٹ درج کراسکتا ہے۔

ملک بھر میں ڈسپلے سینٹر 21 مئی 2022 سے 19 جون 2022 تک کھلے رہیں گے، اہل شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے کے مطابق ووٹ درج کراسکتا ہے۔غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنہ کیلئے رکھی جائیں گی، 20 ہزار 159 ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں، ووٹرز اپنے ناموں کے اندراج اور کوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں