پیرس (نمائندہ خصوصی)فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے، 23 سالہ مباپے نے مزید 3 سال کیلئے پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ سائن کرلیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 4 ملین پائونڈز ملیں گے، سالانہ 48 ملین پائونڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے۔
پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے مباپے نے اسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرائی ہے۔
دوسری جانب کلیان مباپے کی پی ایس جی سے ڈیل پر یورپی فٹبال میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، اسپینش لیگ لالیگا نے فرانسسی کلب کیخلاف باضابطہ شکایت کردی۔
لالیگا کے مطابق پچھلے دو سال کے دوران خسارہ ظاہر کرنے والا کلب ایک پلیئر کو اتنی رقم کیسے دے سکتا ہے۔لا لیگا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس جی نے فٹبال کی حفاظت کیلئے قائم قوانین کیخلاف ورزی کی ہے۔