اسلام آباد (گلف آن لائن)ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان (آج) پیر کو کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے تاہم حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، فاسٹ بولر زمان خان کا نام بھی زیر غور جبکہ محمد نواز کی واپسی کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز 8، 10اور 12 جون کو شیڈولڈ ہیں۔