وزارت خارجہ

امریکہ میں اقلیتی نسل کے افراد طویل مدت  سے نسلی پرستی کا شکار ہیں،چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ امریکہ میں اقلیتی نسل کے افراد طویل مدت  سے نسلی پرستی کا شکار ہیں،

امریکہ میں افریقی نژاد امریکیوں کے نسل پرستانہ حملوں کا شکار بننے کی تشویش سے متعلق تر جمان وزارت خا رجہ سے سوال کیا گیا ۔ وانگ وین بین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں اقلیتی نسل کے افراد طویل مدت  سے نسلی پرستی کا شکار ہیں۔ اس مسئلے کی جڑیں امریکی معاشرے میں بہت دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔

افریقی نژاد امریکی ، مقامی ، لاطینی اور ایشیائی نژاد امریکی نیز مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں، نسل پرستی کا شکار ہیں۔دولت، صحت ، تعلیم ، انصاف اور انتظامی معاملات میں شرکت سمیت مختلف شعبوں میں افریقی نژاد امریکوں کے حقوق سفید فام افراد سے کم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں