جکارتہ (گلف آن لائن)انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیاء ہاکی کپ 22ء میں پاکستان نے شیڈول کے دوسرے میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے با آسانی ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول دوسرے منٹ میں اعجاز احمد نے سکور کیا،دوسرا فیلڈ گول چوتھے منٹ میں رانا وحید نے،تیسرا فیلڈ گول چھٹے منٹ میں عبدالمنان نے،پانچواں گول شارٹ کارنر کی مدد سے مبشر علی نے،چھٹا فیلڈ گول 17ویں میں رانا عبدالوحید نے19ویں منٹ میں 7واں فیلڈ گول علی شان نے8واں فیلڈ گول 19 ویں منٹ میں عبدالمنان نے،9واں گول 25 ویں منٹ میں شارٹ کارنر کی مدد سے رضوان علی نے، 10 واں فیلڈ گول 35ویں منٹ میں غضنفر علی نے، 11واں گول 43ویں منٹ میں شارٹ کارنر کی مدد سے رضوان علی نے،12واں فیلڈ گول 45 ویں منٹ میں معین شکیل نے،13 واں فیلڈ گول 49 ویں منٹ میں اعجاز احمد نے سکور کیا،میچ کے بہترین کھلاڑی رانا وحید قرار پائے۔
ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ وسیم احمد، فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری،فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔واضح رہے ایشیا ء ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا،پول اے میں انڈیا،جاپان،پاکستان ،انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ،کوریا ،عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں، پاکستان تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔