کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔جنید خان نے ٹوئٹر پر پاکستان میں موجودہ سیاسی گرما گرمی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ کسی ایک سیاستدان کی غلطی کی نشاندہی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں اس کے مخالف کے حق میں ہوں۔انہوں نے اپنے موقف پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں کسی کے حق میں نہیں ہوں اور مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ترقی حقیقت میں انفرادی ترقی سے شروع ہوتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں انفرادی طور پر اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سخت محنت سے سبقت حاصل کرنی چاہیے اور آس پاس کے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ جنید خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہاگر آپ صرف سیاستدانوں پر یقین رکھیں گے تو یہ ملک ترقی نہیں کرے گا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا، اگر آپ اپنے آپ پر یقین رکھتے ہیں تو ملک ترقی کرے گا۔