اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے گھروں سے اسلحہ کی برآمدگی سے عمران صاحب کے ارادے بے نقاب ہو گئے ہیں، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام دیکھ رہے ہیں اور اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کر رہے ہیں، وہ اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندوق، بم اور گولہ بارود سے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گولیاں چلانے، جلائو گھیرائو کے رویئے سیاسی نہیں، سیاسی سرگرمیوں اور لشکر کشی کے درمیان واضح لکیر کھینچنا ہوگی۔
٭