شیخ رشید احمد

3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے،نیوکلیئر ملک اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے،نیوکلیئر ملک اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودیہ میں پنا لیتے ہیں،کبھی بیماری کے بھانے یہ لوگ لندن بھاگ جاتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ عدالت میں فرد جرم عائد ہونی ہو تو ان کو چپ پڑ جاتی ہے،یہ لوگ فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کیلئے جوتے چاٹتے ہیں،مطلب ہو تو پاؤں میں پڑ جاتے ہیں نہ ہو تو گلے پڑ جاتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان بننے جا رہا ہے ،ایک قوم ہونے جارہی ہے،ایسے حالات پر فوج اور عدلیہ پر زمداری عائد ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ نیوکلیئر ملک اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوںے کہاکہ لال حویلی کے راستے بند کئے گئے ہیں،لال حویلی اور اسلام آباد دفتر میں کہیں بار چھاپے مارے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ تحریک چوروں ، لٹیروں اور سازشیوں کو تباہ اور نست و نابود کرنے جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں