امن و امان

آل پاکستان انجمن تاجران کا امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے ایک سیاسی جماعت کے لانگ مارچ کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے ایسے میں سیاسی عدم استحکام ملک کے لئے زہر قاتل ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اورسرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے اور انہیں اسے ہر حال میں پورا کرنا چاہیے ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ دو روز میںجس طرح کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔کاروبار میں پہلے ہی مندی کا رجحان اور امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دینے والی جماعت حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے اور مسائل کا حل نکالا جائے۔ معاشی مشکلات سے دوچار پاکستان افرا تفری اور انتشار کامتحمل نہیں ہو سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں