کراچی (گلف آن لائن ) وزیر اطلاعات پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ انتخابات کے علاوہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کا کوئی حل نہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان پر پیٹرول کی قیمتوں کیلئے گلہ پھاڑ کر چیخنے والوں نے خود تیل پر ایٹم بم گرادیا۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ مہنگائی مکا مارچ کرنے والے مہنگائی کرو مارچ پر یقین رکھتے ہیں، ایسے مشوروں سے پی پی مزید ن لیگ کی سیاست کو نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری چاہتا ہے ن لیگ عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے، خدارا مڈل کلاس طبقے پر رحم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے علاوہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کا کوئی حل نہیں۔